10 اگست 2013 - 19:30
سعودی عرب، سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے مظاہرے

سعودي عرب کے وسطي صوبے القصيم کے شہر البريدہ کے عوام نے ايک بار پھر حکومت کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا -

ابنا: مظاہرے کے شرکا نے سياسي قيديوں کي حمايت ميں نعرے لگائے اور ان کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا - مظاہرين نے حکومت سے مطالبہ کيا کہ وہ خاص طور پرخاتون سياسي قيديوں منجملہ ہيلہ القصيرکو فوري طور پر رہا کرے جنھيں گذشتہ پندرہ برس سے جيل بند رکھا جارہا ہے - خاتون سياسي قيدي ہيلہ القصير پر مقدمے کي کاروائي کے دوران انہيں اپني طرف سے وکيل صفائي کرنے کي اجازت نہيں دي گئي تھي۔القصيم کے علاوہ سعودي عرب کے ديگر علاقوں ميں بھي سياسي قيديوں کي رہائي کے حق ميں گذشتہ دوبرس سے مسلسل مظاہرے ہورہے ہيں - سعودي عرب ميں انساني حقوق کي تنظيموں کے اعداد وشمار کے مطابق تيس ہزار سياسي قيدي اس وقت سعودي جيلوں ميں بند ہيں جن ميں بيشتر ايسے ہيں جن پر کوئي مقدمہ نہيں چلايا گيا ہے۔

.......

/169